اٹل بہاری واجپئی ایمس میں داخل،حالت مستحکم

نئی دہلی، 11 جون ﴿یو این آئی﴾ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو باقاعدہ جانچ کے لئے پیر کوایمس میں داخل کرایاگیا۔ایمس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر واجپئی کو باقاعدہ جانچ اور ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلوریا کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔94ویں سالہ مسٹر واجپئی طویل عرصے سے بیمار چل رہے ہیں اور سیاست میں سرگرم نہیں ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں