شنی دھام مندر کے بانی داتی مہاراج پر عصمت دری کا معاملہ

نئی دہلی، 11 جون ﴿یو این آئی﴾ نئی دہلی کے فتح پور بیری میں واقع مشہور شنی دھام مندر کے بانی سنت داتي مہاراج کے خلاف ان کی ایک خاتون شاگرد کی شکایت پر دہلی پولیس نے پیر کو جنسی استحصال کا معاملہ درج کیا ہے ۔ خاتون شاگرد کا الزام ہے کہ دو سال پہلے شنی دھام مندر کے اندر اس کا جنسی استحصال کیا گیا۔ داتي مہاراج کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376.377.354 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ دو سال قبل داتي مہاراج نے مندر کے اندر ہی اس کے ساتھ عصمت دری کی اور کسی کو اس بارے میں نہ بتانے کی دھمکی بھی دی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں