کجریوال کی اسمبلی میں غیرموجودگی معاملہ عدالت پہنچا

نئی دہلی،11جون ﴿یو این آئی﴾ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں غیرموجودگی کا معاملہ پیر کو عدالت پہنچ گیا۔دہلی حکومت میں سابق وزیر اور کراول نگر میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کپل مشرا اس معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ پہنچے تھے ۔ عدالت نے مسٹر مشرا کو اس معاملہ پر عرضی دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ امید ہے کہ عدالت اس معاملہ پر منگل کو سماعت کرسکتی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے باغی رکن اسمبلی کا الزام ہے کہ اسمبلی میں وزیراعلی کی موجودگی دس فیصد بھی نہیں ہے ۔ عدالت پہنچنے کے بعد مسٹر مشرا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مسٹر کیجریوال کو ہدایت دی جائے کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران موجود رہیں۔ اس کے علاوہ عدالت لیفٹننٹ گورنر اور دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی وزیراعلی کی موجودگی لازمی قرا ر دینے کو کہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں