شمالی کوریا اورامریکہ کے درمیان حالیہ تعلقات قائم رہنے کی امید

سنگاپور، 11 جون ﴿یو این آئی﴾ شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نے مسٹر کم جونگ ان اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے تاریخی مذاکرات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان نئے تعلقات قائم ہونے کا امکان ظاہر کیاہے ۔میڈیا نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان صدیوں پرانی دشمنی کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان منگل کو ہونے جا رہی میٹنگ سے ایک دن پہلے یہ مثبت پیغام دیا ہے ۔مسٹر کم جونگ اور مسٹر ٹرمپ سنگاپور میں منعقد چوٹی کانفرنس کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے اتوار کو یہاں پہنچ چکے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے پیر کو ٹویٹ کیاکہ'شمالی کوریا اور امریکہ کی میٹنگ کے پیش نظر ایشیائی ممالک میں گرمجوشی کا ماحول ہے '۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جوہری پروگراموں کو لے کر مسٹر کم جونگ کا رخ مثبت رہے گا،حالانکہ شمالی کوریا کا نظریہ ہمیشہ سے بہت ہی مبہم رہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں