ڈیم معاملے پر ایتھوپیا اور مصر اپنے اختلاف دور کریں گے

قاہرہ، 11 جون ﴿ رائٹر﴾ ایتھوپیا اور مصر کے لیڈروں نے دریائے نیل پر ڈیم کی تعمیر کے معاملے میں اپنے اختلاف کو دور کرنے کی بات کہی ہے ۔ ایتھوپیا کی چار ارب ڈالر لاگت سے بننے والی گریٹ رینینس ڈیم نامی ہائڈرو الکٹرک پروجیکٹ پر بات چیت کئی ماہ تک التوا میں رہی ۔ لیکن قاہرہ میں اتوار کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے اشارہ دیا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے سے متعلق اختلافات کا حل تلاش کر لیا ہے ۔مسٹر السیسی نے کہا کہ ہم آپسی یقین اور دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک طویل سفر طے کر چکے ہیں ۔ مسٹر احمد نے کہا کہ ایتھوپیا مصر کے ساتھ دریائے نیل کے پانی میں شراکت کے لئے قول کا پابند ہے ۔ واضح ہو کہ ایتھوپیا دریائے نیل پر ایک ڈیم کی تعمیر کر رہا ہے جس پر مصر نے اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ مصر کا کہنا ہے کہ یہ ڈیم اس کی آبی ضروریات کے لئے خطرہ پیدا کر سکتا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں