عمران کے خلاف شہلا رضا چناؤ لڑیں گی

کراچی، 11جون ﴿یو این آئی﴾ پاکستان پیپلس پارٹی ﴿پی پی پی﴾ نے کراچی پارلیمانی سیٹ سے پاکستان تحریک انصاف ﴿پی ٹی آئی﴾ کے صدر عمران خان کے خلاف سندھ اسمبلی کی سابق نائب صدر شہلا رضا کو امیدوار بنایا ہے ۔ جیو ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی نے سندھ صوبے میں 160پارلیمانی اور اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدوار وں کا اعلان کردیا ہے ۔ پی پی پی صدر بلاول بھٹو لاڑکانہ کے ساتھ پارٹی کے گڑھ لیاری ، سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سوکھر سیٹ سے انتخاب لڑیں گے ۔ مسٹر زرداری کی بہن فریال تالپور کو لاڑکانہ اور نواب شاہ اسمبلی کی دونوں سیٹوں کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ انکے دیگر رشتہ دار منورتالپور میر پور خاص پارلیمانی سیٹ سے پارٹی امیدوار ہونگے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں