پلوامہ میں جنگجوئوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک ،1شدید زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ آج صبح پلوامہ کورٹ کپلیکس کے قریب ہوا ، جب جنگجوئوںنے یہاں حفاظتی گارڈز کی پکٹ پر دھاوا بول دیا۔ جنگجو مارے گئے پولیس اہلکاروں کا ہتھیار بھی اڑا لئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجوئوں نے پولیس پکٹ کے قریب جاکر یہاں موجود حفاظتی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں اور بھاگنے سے پہلے ان کی سروس رائفلیں اپنے ساتھ لے گئے ۔دو پولیس اہلکار موقعے پر ہی مارے گئے ، جبکہ منظور احمد نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے ، جو فی الوقت سرینگر کے صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں