وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کی  ہلاکت کی مذمت کی

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کل اللصبح پلوامہ میں ہوئے حملے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کو ایک بہی مانہ حرکت قرار دیا جسے اُس رات کے دوران کیا گیا جس میں پوری مسلم اُمہ اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں سربسجود تھی ۔ محبوبہ مفتی نے لوگوں کو ان واقعات سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی وجہ سے لوگ ریاستی اور مرکزی حکومت کی طرف سے حال ہی میں ہاتھ میں لئے گئے عوام دوست اقدامات کے فائدوں سے محروم رہ جائیں گے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ زمینی سطح پر امن اقدامات کے مثبت اثرات کے ضمن میں متحد ہو جائیں کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے انہیں کافی راحتجاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 نصیب ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مارے گئے پولیس اہلکاروں کے کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں