بانڈی پورہ جنگل میں 15عسکریت پسند وں کی موجودگی فضائیہ کی خدمات حاصل کی گئیں
سوپور جیل سے قیدی فرار

(رض)ٓسرینگر/ عازم جان / عابد نبی / جے کے این ایس /بانڈی پورہ کے جنگلات میں مسلسل چوتھے روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران چپے چپے پر فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ جنگل میں جیش محمد سے تعلق رکھنے والے 15عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
فضائیہ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پچھلے چار دنوں سے جنگل میں لگاتار گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ بانڈی پورہ کے جنگلات میں فوج نے وسیع آپریشن شروع کیا ہے۔ نمائندے کے مطابق فوج اور پیرا کمانڈوز کو جنگل میں چپے چپے پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ عسکریت پسندوںکو مار گرایا جاسکے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پچھلے چار دنوں سے جنگل میں لگاتار گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جس دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ بانڈی پورہ کے جنگل میں جیش محمد سے وابستہ 15جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جو رہائشی علاقوں کی طرف منتقل ہونے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ فوجی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جنگجوئوں کا یہ گروپ حالیہ ایام میں دراندازی کے ذریعے اس طرف اانے میں کامیاب ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان پچھلے چار روز سے شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بیچ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تاہم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگل کو پوری طرح سے سیل کرکے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ادھرسوپور میں پولیس اسٹیشن میں قید نوجوان چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفرور قیدی کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ 24سالہ عبدالمجید میر ساکنہ تجر شریف سوپور پولیس اسٹیشن سے پُر اسرار طورپر بھاگ گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 50زیر دفعہ 13یو ایل اے ایکٹ کے تحت کیس درج ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مفرور قیدی کو تلاش کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات بھی شروع کی گئی ہے کہ قیدی کس طرح سے جیل سے فرار ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں