شب قدر کی تقریب ریاست کے طول ارض میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

سرینگر/شب قدر کی مقدس اور بابرکت تقریب کے سلسلے میں فوری ریاست کی مساجد ، خانقاہوں اور زیارت گاہوں مے شب بیداری ، قرآن خوانی ، ختمات المعظات، درود ازکار کی روح پرور مجالس کا انعقاد ہوا ۔ ترویح کے بعد ایسے روح پر ور مجلس میں علمائے کرام نے شب قدر کی فضیلت ، شہرالقرآن اور نزول قرآن پر خطبہ دیا ۔ بڑی بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل، جامع مسجد سرینگر ، خانقاہ معلی، چرار شریف ، ترال، ڈورو شہباد، وچی ، خانقاہ جامع پانپور ، مخدوم صاحب(رح) ، پیر دستگیر صاحب(رح) ، نقش بند صاحب(رح) ، زیارت سید صاحب سونہ وار، سرائے بالا ، دیگر بقیہ جات میں بھی تقریبات ہوئے۔ زیارت مسجد شریف سید نند صاحب قادری پانپور میں میر واعظ کشمیر مولانا ہمدانی نے نصب شب کے بعد شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور حضرت شیخ العالم شیخ نور دین نورانی(رح) کی پاک زندگی ، تعلیم پر بھی روشنی ڈالی ، کیونکہ اسی مقدس شب میں حضرت علمدار کشمیر کا عرس مبارک بھی ہوتا ہے۔علمائ نے عالم اسلام کی سربلندی عالم انسانیت کی بقا ، امن و امان کیلئے دعا کی۔ عالم الدین مولانا علامہ شوکت حسین کینگ، مولانا خورشید احمد قانونگو، مولوی ریاض الاحق نورآبادی، ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد نے بھی شب قدر کی فضیلت پر وعظ فرمایا جبکہ انجمن تبلیغ السلام، نصرت السلام اور اہل سنت و جماعت کی طرف سے بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں