پلوامہ میں مارے گئے پولیس اہلکار آبائی علاقوں میں سپرد لحد

سری نگر /کے این ایس / پلوامہ میں مارے گئے پولیس اہلکار آہوں اور سسکیوں کے بیچ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپر د لحد کر دئے گئے ۔ادھر مہلوک اہلکاروں کی لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچانے کے ساتھ ہی علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڈ گئی ۔اس دوران مہلوک اہلکاروں کے آخری سفر کے دوران لوگوں نے ان کی میتوں پر گلباری کی ۔ گاگل کپوارہ اور پانزلہ رفیع آباد سے تعلق رکھنے والے 2پولیس اہلکاروں کو ہزاروں لوگوں کی مو جود گی میں آہوں اور سسکیوں کے بیچ سپر د لحد کر دیا گیا جس کے دوران یہاں پر ہر سوآنکھیں پُر نم تھیں جبکہ غم و افسوس کی لہر کے بیچ کئی خواتین سینہ کوبی کرتی ہو ئی دیکھی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق پلوامہ کے نیو کورٹ کمپلکس کی حفاظت پر مامور ان اہلکاروں کی میتیں منگلوار کی دو پہر جوں ہی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی تو وہاں پر کہرام مچ گیا جبکہ آس پاس کے درجنوں دیہات سے لوگوں نے ان علاقوں کی جانب رخ کیا ۔پانزلہ سے نمائندے اقبال امین نے معلومات فراہم کر تے ہو ئے بتایا کہ جوں ہی مہلوک پولیس اہلکار غلام حسن وگے ولد ولی محمد وگے ساکنہ پامزلہ رفیع آباد بیلٹ نمبر EXK 991802کی میت ان کے آبائی گائوں میں پہنچائی گئی تو یہاں غم و افسوس کی لہر دوڈ گئی اور ہر سو ماتم کی لہر دوڈ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران غلام حسن کی میت پر خواتین نے مٹھائیاںنچھاور کرنے کے علاوہ گلباری بھی کی جبکہ آس پاس کے علاقوں سے آئے ہو ئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوںے اس دوران مر حوم کی آخری رسومات میں شر کت کی ۔ادھر گاگل کھر ہامہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والے مہلوک پولیس اہلکار غلام رسول لون ولد محمد افضل لون بیلٹ نمبر EXK 984618کی لاش کو بھی جب علاقے میں پہنچایا گیا تو یہاں بھی رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غلام رسول کے آخری دیدار کے لئے بھی ہزاروں لوگوں کی بھیڑ امڈ آئی جس کے بعد غلام رسول کو اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ضلع پولیس کپوارہ کے کچھ افسران نے بھی غلام رسول کی نماز جنازہ میں شر کت کی ،جبکہ آس پڑوس کے دیہات سے آئے ہو ئے ہزاروں لوگوں نے بھی غلام رسول کو جلوس کی صورت میں قبرستان پہنچایا جہاں بعد میں انہیں سپر د لحد کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ منگلوار کو علیٰ الصبح جنگجوئوں نے نیو کورٹ کمپلکس واگام کریم آباد پلوامہ کی حٰفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے مین 2پولیس اہلکار مو قعے پر ہی ازجان ہو ئے جبکہ ایک تیسرا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جسے بعد میں 92فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں