سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہندو پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ، 4بی ایس ایف ہلکار ہلاک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرس کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی حفاظتی فورس کے ایک افسر سمیت 4اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے سانبہ کے رام گھر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی چوکیوں کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی۔جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت چار فورسز اہلکار مارے گئے ۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے گزشتہ رات ساڑھے دس بجے فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی ۔ بھارتی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ طرفین کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ صبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں