بانڈی پورہ کے جنگل میں مسلسل پانچ دن سے فوج کا سرچ آپریشن جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے جنگلات میں آج مسلسل پانچویں روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ سنیچر کو اس علاقے کے پاننر گائوں میں جنگجوئوں نے ایک فوجی پارٹی پر حملہ کیا تھا، جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے تھے۔اس حملے کے بعد جنگجو مقامی جنگل میں چلے گئے تھے ۔ فوج نے جنگل کے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، جو آج مسلسل پانچ دن سے جاری ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو اطلاع ملی ہے کہ جنگل میں جنگجوئوں کا ایک گروپ موجو د ہے۔ تاہم پانچ دن کی مسلسل تلاش کے باوجود ابھی تک فوج کے ہاتھ کچھ نہیں لگا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظا ر ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں