پاکستانی سپریم کورٹ نے مشرف کووطن واپس لوٹنے کے لئے ایک دن کی مہلت دی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویزمشرف کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دے دی۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں اصغرخان کیس پرعمل درآمد کے معاملے پرسماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کل 2 بجے تک آجائیں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ واپسی کے لیے مشرف کی شرائط کی پابند نہیں،پہلے کہہ چکے ہیں کہ پرویز مشرف واپس آئیں، انہیں تحفظ دیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کولکھ کر گارنٹی دینے کے پابند نہیں،وہ کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیں، سیاستدانوں کی طرح میں آ رہا ہوں کی گردان مت کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں