پاکستان کی ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شرارتوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یہ باتیںبدھ کے روز یہاں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی بی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا ’ہم نے رمضان المبارک کے مہینے کو دیکھتے ہوئے دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کی ﴿پاکستان کی﴾ سمجھ میں نہیں آتا ہے۔ وہ 1965، 1971 اور کرگل کا جنگ دیکھ چکا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر سبق سکھانے کی ضرورت ہے‘۔ کویندر گپتا نے کہا کہ پاکستان کی شرارتوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’دیش کی ایکتا پر کوئی سمجھونہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم ملک کی ایکتا کو لیکر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے ہیں۔ ہمارے سیکورٹی فورس جوان ہمیشہ صبر وتحمل سے کام لیتے ہیں۔ لیکن اگر پاکستان کی طرف سے شرارت ہوتی ہے تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں