جنوبی کشمیر کے کیلر میں اسلحہ برداروں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی ضلع شوپیان کے کیلر علاقے میں آج شام نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ۔ یہ واقعہ کیلر کے کتھو ہالن گائوں میں رونما ہوا، جہاں مسلح افراد کانسٹیبل رئیس احمد لون کے گھر میں گھس گئے اور اس پر گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقعے سے بھاگ نکلے ۔ رئیس کو انتہائی زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں سے اسکے بہتر علاج و معالجے کے لئے سرینگر ریفر کردیا گیا ۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے جائے وقوع کے گرد نواح کے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں