عید نماز وں کا اہتمام ڈویژنل کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر/عیدگاہ میں نماز عید کے سلسلے میں فرزندان توحید کے لئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے کل صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔صوبائی کمشنر نے محکمہ تعمیرات عامہ کو جموں کشمیر وقف بورڈ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کی تجویز کے تحت سٹیج قائم کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے وقف بورڈ کو عید نماز سے قبل ہی ٹینٹ اور پبلک ایڈریس سسٹم نصب کرنے پر زوردیا جب کہ پی ڈی ڈی بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے گا۔صوبائی کمشنر نے عیدگاہ اور اس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے عیدگاہ آنے جانے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے معقول پارکنگ انتظامات کرنے پر بھی زوردیا تاکہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بصیرا حمد خان نے عیدنماز کے لئے آنے والے عقیدتمندوں کے لئے عیدگاہ میں بلا خلل پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کرنے کے احکامات صادر کئے جب کہ ہیلتھ سروسز کی طرف سے میڈیکل کیمپ قائم کیاجائے گا جہاںایمبولینسز کے علاوہ ڈاکٹروں ،نیم طبی عملہ اور دیگر سہولیات بھی دستیاب رہیںگی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ عیدالفطر کے سلسلے میںعیدگاہ سرینگر میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد ہوگا۔انہوںنے آفیسران کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں آئی جی ٹریفک کشمیر ،ترقیاتی کمشنرسرینگر ،ایس ایس پی ،ویس سی ایس ڈی اے،چیف انجینئر آر اینڈ بی ،ڈائیریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی کے سپر انٹنڈنگ انجینئران ،جوائنٹ کمشنرایس ایم سی اورجے اینڈ کے وقف بورڈ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں