لاسی پورہ پلوامہ پولیس پوسٹ پر گرینیڈ حملہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا :پولیس

سرینگر/ یو پی آئی /عسکریت پسندوں نے لاسی پورہ پلوامہ پولیس پوسٹ پر یو بی جی ایل گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ لاسی پورہ پلوامہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوئوں نے پولیس پوسٹ لاسی پورہ پر یو پی جی ایل گرنیڈ داغا۔ ایس ایس پی پلوامہ محمد اسلم چودھری کے مطابق سہ پہر کے بعد عسکریت پسندوں نے پولیس پوسٹ پر یو پی جی ایل گرنیڈ داغا ۔ حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کے بطور ہوائی فائرنگ کی۔آس پاس کے علاقوں کومحاصرہ میں لیاگیا
 ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروںکی تلاش شروع کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں