عیدگاہ میں نماز عید صبح 9بجے ادا کی جائیگی

سرینگر/انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی اطلاع کے مطابق عید الفطر کی نماز طے شدہ پروگرام کے تحت تاریخی عیدگاہ سرینگر میں صبح9:00 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز عید سے قبل 8:00 بجے سے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب فلسفہ عید الفطر پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالیں گے ۔ فرزندان توحید سے گذارش ہے کہ وہ بھر پو ر اجتماعیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بابرکت اجتماع میں نظم وضبط اور ملی یگانگت کے ساتھ شر کت کریں ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سال صدقہ فطر مبلغ 50/- روپے فی کس مقررہوا ہے اوریہ نماز عید سے قبل ادا کرنا ضروری ہے ۔عوام الناس سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ساتھ مصلیٰ ﴿جائے نماز ﴾ ضرور لائیں ۔نوٹ: بارش کی صورت میںمرکزی جامع مسجد سرینگر میں وقت مقررہ پر عید کی نماز ادا کی جائیگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں