سرحد پار شلنگ سے ہلاکتیں وزیراعلیٰ رنجیدہ

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سانبہ ضلع کے رام گڈھ سیکٹر میں سرحد پار کی فائرنگ سے ایک افسر سمیت بی ایس ایف کے 4 جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اِظہار کیا ہے۔جاں بحق ہوئے جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سرحدوں پر تنائو کم /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کرنے پر زور دیاہے تاکہ اِن علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست کے کئی علاقوں میں سیکورٹی آپریشنوں کو اِلتوأ میں ڈالنے سے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے ۔ اُنہوںنے اُمید ظاہر کی کہ اس عمل کو سرحدی علاقوں تک وسعت دی جائے گی تاکہ ان علاقوں میں امن کا ماحول قائم ہو، جس طرح 2003ئ میں دونوں اطراف میں امن تھا۔ وزیر اعلیٰ نے مارے گئے جوانوں کے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں