سرحد پر ہندو پاک فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ، جنگ بندی کی پاسداری کے عزم کا اظہار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان ہندو پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں بھارتی فورسز کے چار اہلکاروں کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے زخمی ہوجانے کے واقعہ کے ایک دن بعد دونوں ملکوں کے فوجی حکام نے سرحد پر فلیگ میٹنگ کا اہتمام کیا ، جس میں سرحد اور کنٹرول لائن پر امن بنائے رکھنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ۔یہ فلیگ میٹنگ سرحد کے اکٹوریا پوسٹ پر ہوئی ۔سیکٹر سطح کی یہ فلیگ میٹنگ بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس نے منعقد کی تھی۔بھارت کی طرف سے ڈی آئی جی فرنٹائر ہیڈ کوارٹرس پی ایس دھمان کی قیادت میں بی ایس ایف کے آٹھ افسران میٹنگ میں تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے برگیڈیر امجد حسین کی قیادت میں چھ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں سرحدوں پر جنگ بندی کی پاسداری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں