بانڈی پورہ جنگل میں جاری فوجی آپریشن میں اب تک دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار مارا گیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے جنگل میں جاری فوجی آپریشن کے دوران اب تک دو جنگجو اور ایک فوجی مارے جاچکے ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ کے رئے نار جنگل میں گزشتہ چھ دن سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک دو جنگجو اور ایک فوجی مار ا گیا ، جبکہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔ فوج نے یہ سرچ آپریشن سنیچر کو شروع کیا تھا ، جب اس علاقے میں جنگجوئوں نے ایک فوجی پارٹی پر حملہ کرکے دو فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔ حملے کے بعد جنگجو رئے نار جنگل میں گھس کر اوجھل ہوگئے تھے ۔ فوج نے جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ایک وسیع جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، جو آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو اطلاع ملی ہے کہ جنگل میں درجن بھر جنگجو موجود ہیں ، جنہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں