پلوامہ میں فورسزپر جنگجوئوں کی فائرنگ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾جنوبی ضلع پلوامہ میں ایک پولیس ناکے پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی ۔ تاہم اسکے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگجوئوں نے پلوامہ کے سرکیولر روڑ پر ایک پولیس پارٹی پر دور سے گولیاں چلائیں تاہم اسکے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوع کے گرد نواح کا ایک وسیع علاقے محاصرے میں لیکر حملہ آور جنگجوئوں کی تلاش شروع کی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں