شوپیاں میں فوجی اہلکار کواغوا کرلیا گیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شوپیاں میں نامعلوم افراد نے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگزیب نامی یہ فوجی اہلکار راجواری کا رہایشی ہے اور اسے کالمپورہ کے قریب اغوا کرنے کے بعد پرائیویٹ گاڑی میں لے جایا گیا ۔ پولیس اور فوج نے اس اہلکار کی تلاش وسیع پیمانے پر شروع کردی ہے۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ راشٹریہ رائفلز کی 44ویں بٹالین سے وابستہ یہ فوجی اہلکار عید کی چھٹی پر تھا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فوجی جوان نے اپنے کیمپ کے قریب ایک پرائیویٹ کار سے لفٹ مانگی ۔ جوں ہی گاڑی کچھ دور تک چلی گئی ، اسے مشتبہ جنگجوئوں نے روک دیا اور اسکے بعد کار کے مالک کو گاڑی سے نیچے اتار کر اس میں سوار فوجی اہلکار کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لیکر گئے۔ گاڑی کے مالک نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اور فوج نے گاڑی کو مغویہ اہلکار کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں