فوجی گاڑی نے راہ گیر کو ٹکر ماری، بانہال میں احتجاجی مظاہرے

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾بانہال میں آج ایک فوجی گاڑی نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماری ، جسکے بعد مقامی لوگوں نے فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے۔ اطلاعات کے مطابق بانہال قصبہ میں ایک فوجی گاڑی نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماری ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ پولیس نے موقعے پر آکر مظاہرین کو سمجھا بجھا کر احتجاج ختم کرنے کے لئے کہا ۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ملوث ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، جس کے بعد لوگوں احتجاج ختم کردیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں