کولگام میں سی آر پی ایف اہلکارپر پتھر سے حملہ، رائفل چھین لی گئی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں جمعرات کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس ﴿سی آر پی ایف﴾ کے ایک اہلکار پر پتھر سے حملہ کرکے اس سے اس کی سروس رائفل چھین لی۔ ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم نوجوانوں نے جمعرات کو سہ پہر کے وقت قاضی گنڈ میں سڈورہ ریلوے اسٹیشن کے نذدیک تعینات 46 بٹالین سی آر پی ایف کے اہلکار پر پتھر سے حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا ’سی آر پی ایف اہلکار کو شدید طور پر زخمی کرنے کے بعد وہ اس سے اس کی انساس سروس رائفل چھین کر لے گئے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں