عید کے پیش نظر بازاروں میں رونق ، رات دیر گئے تک دکانیں کھلی رہیں

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ عید الفطر کے سلسلے میں وادی کشمیر بالخصوص گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تمام بازاروں میں جمعرات کو گاہکوں کی ایک غیرمعمولی بھیڑ امڈ آئی جن کو صبح سے ہی بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کرایانہ ، پھل، سبزی اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانیں پر بھی لوگوں کو بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ بیشتر بیکری و مٹھائی، مٹن، چکن اور دودھ دہی کی دکانوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد مقامی بیکری پر ملک کی دوسری ریاستوں بالخصوص جنوبی بھارت کے شہر حیدرآباد سے درآمد کی جانے والی بیکری مصنوعات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں