روسیوں نے دی فٹ بال ٹیم کو ہیرو جیسی الوداعی، جشن منایا، روس کو عالمی کپ سے پہلے کمزور ٹیم سمجھا جا رہا تھا لیکن اس نے بڑے الٹ پھیرکئے

ماسکو، 08 جولائی ﴿یو این آئی﴾ فیفا ورلڈ کپ میں نچلی درجہ بندی اور انڈر ڈاگ کی طرح اتری روسی ٹیم نے اپنے گھریلو میدان پر حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے الٹ پھیر کئے لیکن کوارٹر فائنل میں اس کا سفر ہار کے ساتھ ختم ہو گیا جس کے باوجود میزبان ملک کے باشندوں نے اپنی قومی ٹیم کو نہ صرف ہیرو جیسی الوداعی دی بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے رات بھر جشن بھی منایا۔صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے لیے اسے مبارک باد دی اور کہا کہ انہیں ٹیم پر فخر ہے تو وہیں روسی شائقین نے اپنے کھلاڑیوں کو اس کی کروشیا کے خلاف پنالٹی میں ملی شکست کے بعد سلامی بھی دی۔فیفا ورلڈ کپ میں اسی کے ساتھ روسی ٹیم کا سفر ختم ہو گیا۔لیکن ہم وطنوں نے ٹیم کی شکست کے بعد بھی اسی طرح جشن منایا جیسا اس نے ا سپین کے خلاف ٹیم کو ناک آؤٹ میں ملی جیت کے بعد منایا تھا۔روس کو عالمی کپ سے پہلے کمزور ٹیم سمجھا جا رہا تھا لیکن اس نے بڑے الٹ پھیر کرتے ہوئے نچلی درجہ بندی کے باوجود کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کیا۔کروشیا کے خلاف شکست کے کچھ دیر بعد ہی تمام روسی شائقین نے قومی ٹیم کے لئے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور عالمی کپ میں کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کرنے پر اس کی جم کر تعریف کی۔روس کی سڑکوں پر گھریلو پرستار ہاتھوں میں بینر اور جھنڈے لے کر نکلے اور 'ہمیں تم پر فخر ہے ' کے نعرے لگائے ۔لوگوں نے سڑکوں پر گاجے باجے کے ساتھ پوری رات جشن بھی منایا جو کسی ٹیم کے ہارنے کے بعد دیکھا گیا منفرد نظارہ تھا۔سڑکوں پر جشن کرتے ایک روسی فین نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کمال کیا۔انہیں اس ٹورنامنٹ کے لیے مبارک ہو۔ایک اور پرستار نے کہاکہ یہ ایک بہترین میچ تھا، ہمارے کھلاڑیوں نے بہت جدوجہد کی۔میں بہت خوش ہوں کہ پہلی بار کوارٹر فائنل تک پہنچے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں