فیفا ورلڈ کپ 2018 روس کا خواب چکنا چور، کروشیا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا

سوچی/ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے میزبان روس کوپنالٹی شوٹس پر 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور روس کا سامنا ہوا تو روس کے ڈینس نے 31 ویں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ، لیکن روس یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور 39 ویں منٹ میں کروشیا کے اسٹرائیکر اینڈریج نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا یوں میچ اضافی ٹائم میں چلا گیا جہاں پھر دونوں نے ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے اپنا اسکور 2-2 کردیا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی شوٹس ماری گئیں جس میں کروشیا نے روس کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دریں اثنا اس سے قبل تیسری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 2-0 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔فٹبال ورلڈ کپ اپنی رنگینیوں کے ساتھ روس میں جاری ہے جہاں تیسرے اور اہم مرحلے کوارٹر فائنل کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔روسی شہر سمارا کے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل میچ سوئیڈن اور انگلینڈ کے مدمقابل کھیلا گیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے 30 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا جب کہ دوسرا گول کھیل کے 58 ویں منٹ میں ڈیلے علی نے کیا اور ٹیم کو 2 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ کروشیاسے ہوگا۔یاد رہے کہ فرانس اور بیلجیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں جو کہ 10 جولائی کو مدمقابل ہوں گی۔
پوٹن کو روسی فٹ بال ٹیم پر فخر
ماسکو/ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی قومی فٹ بال ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا کے ہاتھوں ہار کر باہر ہو جانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔روس میں 21ویں فٹ بال ورلڈ کپ جاری ہے اور روسی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے الٹ پھیر کئے اور کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کیا۔اگرچہ سنیچر کی رات کروشیا کے خلاف آخری آٹھ میچ میں اسے پنالٹی میں 3۔4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔پوٹن روس کے اوپننگ میچ میں بھی موجود تھے اور فٹ بال کے پرستار صدر نے کوارٹر فائنل میچ بھی دیکھا۔اگرچہ میزبان ٹیم کی شکست کے باوجود انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح سے روسی فٹ بال ٹیم نے عالمی کپ میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔کریملن ترجمان دیمتری پیسکوو نے جاری بیان میں کہا کہ پوٹن نے میچ دیکھا اور وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے ۔لیکن ہم ایک اچھے اور مخلص کھیلے گئے میچ میں شکست سے دو چار ہوئے ۔ روسی فٹبال کھلاڑی اب بھی ہمارے لئے ہیرو ہیں۔وہ پچ پر مرنے تک کی حد تک جدوجہد کر رہے تھے اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں