وادی میں تیسرے دن معمولات زندگی بحال

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ دو دن تک ہڑتال کے نتیجے میں وادی بھر نظام زندگی ٹھپ رہنے کے بعد آج منگل کو روزمرہ کے معمولات بحال ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کے کہنے پر سنیچر اور اتوار کو وادی میں ہمہ گیر ہڑتال سے روزمرہ کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھیوں کو پوچھ تاچھ کے لئے نئی دلی لے جانے کے خلاف سنیچر کوہڑتال رہی اور معروف عسکری کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی پر اتوار کو وادی بھر میں ہمہ گیر ہڑتال رہی ۔اس دوران ممکنہ عوامی احتجاجی مظاہرے روکنے کے لئے حکام نے بھی اتوار کو وادی کے حساس علاقوں میں قدغن لگادی تھی ۔آج منگل کو جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں کو چھوڑ کر وادی بھر میں معمول کی زندگی بحال ہوگئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں