ہوائی جہاز سے سفر حج کیلئے گلوبل ٹنڈر کے مطالبے پر سپریم کورٹ میں سماعت منگل کوہوگی

نئی دہلی 9جولائی ﴿یو این آئی﴾ہندستانی عازمین کے بذریعہ ہوائی جہاز سفرِ حج کے لئے گلوبل ٹنڈر جاری کرنے کے مطالبے کے تحت داخل عرضی کل ﴿منگل کو﴾سپریم کورٹ میں زیر سماعت آئے گی۔یہ عرضی 5مارچ کو آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے داخل کی تھی۔ سمیتی کے صدر حافط نوشاد احمد اعظمی نے بتایا کہ حج سبسڈی ختم کر دیئے جانے اور سفر حج پر جی ایس ٹی لگا دئیے جانے کے با وجود حکومت نے جب ہندستانی عازمین کو حج کے مہنگے کرائے سے نجات دلانے کیلئے گلوبل ٹنڈر جاری کرنے سے اتفاق نہیں کیا ،تب سمیتی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ سمندری راستے سے سفر حج کیلئے گلوبل ٹنڈر داخل کا جا چکا ہے ، وہ امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ حاجیوں کے حق میں پیسے اور وقت دونوں کی بچت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہندستانی عازمین کے بذریعہ ہوائی جہاز سفرِ حج کے لئے گلوبل ٹنڈر جاری کے باجواز مطالبے پر سنجیدگی سے غور کر کے مناسب فیصلہ سنائے گی۔مسٹر اعظمی نے کہا کہ سمندری راستے سے حج ابھی شروع بھی نہیں ہوا لیکن اس کے لئے گلوبل ٹنڈر کو مناسب سمجھا گیا حالانکہ سعودی عرب تک ہوائی سفر حاجیوں کے لئے نسبتاً آسان ہے اور گلوبل ٹنڈر کے نتیجے ہوائی سفر کا کرایا زیادہ سے زیادہ حاجیوں کیلئے قابل برداشت ہو جائے گا۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن نے امید ظاہر کی کہ حکومت ہند بھی اس معاملے کے عوام دوست پہلو کو سامنے رکھ کر اپنے موقف پر نظر ثانی کرے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں