فضائیہ کے سربراہ ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ جائیں گے

نئی دہلی، 9جولائی ﴿یو این آئی﴾ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا پیر سے ایک ہفتے کے دورہ پر برطانیہ جا رہے ہیں۔فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل دھنوا رائل ایئر فورس کی دعوت پر نو سے 15جولائی تک برطانیہ کے دورے پر جا رہے ہیں۔ رائل ایئر فورس اس سال اپنا 100واں یوم تاسیس منا رہی ہے ۔ ایئر فورس کے سربراہ اس دوران رائل ایئر فورس کے سالانہ کانفرنس اور رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو فیسٹیول میں شامل ہوں گے ۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 20سے زیادہ فضائیہ سربراہ کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوطی ملے گا اور رائل ایئر فورس اور انڈین ایئر فورس کے درمیان تبادلہ خیال میں اضافہ ہوگا۔ دونوں فضائیہ درمیان تعلقات بھی مضبوط ہوں گے ۔ایئر چیف مارشل دھنوا کے ساتھ ان کی اہلیہ کمل پریت دھنوا بھی گئی ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں