سشما نے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کی

نئی دہلی، 9جولائی ﴿یو این آئی﴾ وزیر خارجہ سشما سوراج نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے آج یہاں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت کی توسیع اور اسے نئی بلندی پر پہنچانے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے بارے میں مثبت اور تعمیری بات چیت کی۔مسٹر کمار نے کہا کہ جمہوری اقدار، کھلے معاشرے اور معتدل بین الاقوامی نظام کے تئیں مشترکہ عزم کے بنیادی اصولوں پر دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور جنوبی کوریا کے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے بات کی۔ہندوستان کے چار روزہ دورے پر کل شام یہاں پہنچے مسٹر مون وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آج شام اتر پردیش کے نوئیڈا میں کثیر القومی الیکٹرانکس کمپنی سیمسنگ کے ایک بہت بڑا پلانٹ کا افتتاح مشترکہ طور پر کریں گے ۔ تقریبا پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تقریبا 35ایکڑ علاقے میں بنا یہ دنیا کا سب سے بڑا موبائل فون ساز پلانٹ ہے جس میں سالانہ تقریبا 12کروڑ موبائل فون بنائے جائیں گے جن میں سے بڑا حصہ برآمد کیا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں