وادی میں ہڑتال سے معمول کی زندگی ٹھپ

سرینگر//﴿ اافتاب ویب ڈیسک ﴾ فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے خلاف آج وادی میں ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل ’’مشترکہ مزاحمتی قیادت‘‘دی تھی۔سرینگر اور دادی کے دیگر قصبہ جات میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں اور ٹریفک معطل ۔ہڑتال کے نتیجے میں آج وادی میں بیشتر تعلیمی ادارے بھی بند رہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ شوپیاں میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔اس سے دو دن پہلے جنوبی ضلع کولگام میں فورسز کی فائرنگ میں ایک نابالغ بچی سمیت تین افراد مارے گئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں