پی ڈی پی کورگروپ کی اہم میٹنگ،غیروں کی دغابازی اوراپنوں کی بے وفائی کااحاطہ مظفرحسین بیگ کوسرپرست اعلیٰ اورعبدالرحمان ویری کوسینئرنائب صدر مقررکرنے کی تجویز عمران ، عابد اور یاسر ریشی کی بیدخلی یقینی،عباس وانی،مجید پڈرئو اورجاوید بیگ کیلئے واپسی کاراستہ کھلا

سرینگر/ کے این این/اقتدارسے بیدخل ہونے کے بعداندرونی خلفشاراورکچھ ممبران قانون سازیہ کی بغاوت کے نتیجے میں پہلے سیاسی طوفان سے دوچارعلاقائی مین اسٹریم جماعت پیپلزڈیموکریٹک پارٹی﴿پی ڈی پی﴾کواس سیاسی بھنورسے باہرنکالنے کیلئے پارٹی کے سینئرلیڈروں کی ایک غیرمعمولی نشست منگل کی شام پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ واقع گپکارروڑ پرمنعقد وئی ۔معلوم ہواکہ پی ڈی پی کورگروپ کی اس میٹنگ کی صدارت محبوبہ مفتی نے کی جبکہ اس میں پارٹی کے نصف درجن سینئرلیڈران بشمول سیدالطاف بخاری ،محمددلائورمیر،عبدالرحمان ویری ،غلام نبی لون ہانجورہ ،نظام الدین اورڈاکٹرمحبوب بیگ موجودتھے تاہم کورگروپ کے سرکردہ ممبراورپارٹی کے سینئرترین لیڈرمظفرحسین بیگ طبیعت ناسازہونے کی باعث میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے جبکہ نعیم اختراورپارٹی کے نائب صدرسرتاج مدنی کویاتومیٹنگ میں شرکت کیلئے مدعونہیں کیاگیایاوہ کسی وجہ سے میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔پی ڈی پی کے اندرونی ذرائع نے بتایاکہ/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 پارٹی کی کورگروپ میٹنگ اس اعتبارسے انتہائی اہم تھی کیونکہ اس میں مخلوط سرکارگرجانے کے بعدپیداشدہ سیاسی صورتحال بشمول کچھ ممبران قانون سازیہ کی اعلانیہ بغاوت اورسابق اتحادی جماعت بی جے پی کی جانب سے مبینہ طورپرپی ڈی پی کوتوڑنے کی درپردہ کوشش کامکمل جائزہ لیاگیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ میٹنگ میں موجودکورگروپ ممبران کااسبات پرزوررہاکہ فی الوقت پارٹی کوموجودہ سیاسی خلفشارسے باہرنکالنے اورپارٹی کوسیاسی وعوامی سطح پرسرنومنظم اورمتحرک کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اُٹھانے ہونگے ۔ذرائع کے مطابق کورگروپ کے ممبران نے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی سے کہاکہ ہمیں اُن باتوں پرغورکرناچاہئے جوکچھ باغی ممبران نے منظرعام پرلائی ہیں تاکہ مخالفین کومنہ توڑجواب دیاجاسکے ۔پی ڈی پی کے مصدقہ ذرائع کامزیدکہناتھاکہ سابق وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پرمنگل کی شام دیرگئے تک جاری رہنے والی کورگروپ کی میٹنگ کے دوران خاص طورپرتنظیم نوکامعاملہ زیرغورلایاگیا،اوراس دوران میٹنگ میں موجودکچھ ممبران نے یہ تجویزدی کہ سینئرترین لیڈرمظفرحسین بیگ کوپارٹی کاسرپرست اعلیٰ مقررکیاجائے ،اوراسکے ساتھ ساتھ پارٹی کے اہم مرکزی عہدوں پرنئے لیڈرتعینات کئے جائیں ۔اسبارے میں یہ تجویزدی گئی کہ پارٹی قیادت بالخصوص مفتی خاندان پرپارٹی میں خاندانی راج رائج کئے جانے کے الزام کاتوڑکرنے کیلئے سرتاج مدنی کی جگہ جنوبی کشمیرسے تعلق رکھنے والے سینئرلیڈرعبدالرحمان ویری کوپارٹی کاسینئرنائب صدرمقررکیاجائے ،اورشمالی کشمیرسے تعلق رکھنے والے سینئرلیڈرایڈوکیٹ عبدالحق خان کوجنرل سیکرٹری مقرر کیاجائے ۔ذرائع نے مزیدکہاکہ کورگروپ کی نازک اوراہم ترین میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیاگیاکہ آج کی میٹنگ میں زیرغورلائی گئی تجاویز پرسینئرلیڈرمظفرحسین بیگ کیساتھ مشاورت کی جائے،اوراس مقصدکیلئے کورگروپ ممبران کاایک وفدعلیل رہنمائ مظفرحسین بیگ کیساتھ ملاقات کیلئے ثانی الذکرکی رہائش گاہ پربھیجاجائے۔ذرائع نے بتایاکہ اسبات پراتفاق ہونے کے بعدفیصلہ لیاگیاکہ پارٹی لیڈروں کاایک وفدعنقریب مظفرحسین بیگ کیساتھ ملاقات کرکے اُنکے ساتھ بی جے پی کی جانب سے حمایت واپس لینے کے بعدپیداشدہ سیاسی غیریقینی صورتحال اورپارٹی کے اندرپائے جانے والے خلفشارکوزیرغورلائے گا۔ پی ڈی پی کے ایک سینئرلیڈرنے نام مخفی رکھنے کی شرط پربتایاکہ مخلوط سرکارگرجانے کے بعدپارٹی کوسنگین ترین چیلنج کاسامناکرناپڑاتاہم اب بغاوت کالائواتھم گیاہے۔اُدھرذرائع نے بتایاکہ پی ڈ پی کورگروپ کی میٹنگ کے دوران ممبران اسمبلی عمران انصاری ،اُنکے چچاعابدانصاری،محمدعباس وانی ،جاویدحسن بیگ اورعبدالمجیدپڈرئوکے علاوہ ایم ایل سی یاسرریشی کے باغیانہ بیانات اورطرزعمل کابھی سنجیدگی کیساتھ جائزہ لیاگیا۔کورگروپ کے ممبران کااسبات پراتفاق ہواکہ عمران انصاری ،عابدانصاری اوریاسرریشی کوپارٹی سے نکال باہرکیاجائے لیکن محمدعباس وانی ،جاویدحسن بیگ اورعبدالمجیدپڈرئوکیخلاف کوئی سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اُن کیلئے واپسی کاراستہ کھلارکھاجائے۔اس دوران ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیاکہ ممبراسمبلی پٹن عمران انصاری ،ممبراسمبلی زڈی بل عابدانصاری اورممبرقانون سازکونسل یاسرریشی کوآخری موقعہ دیتے ہوئے وجہ بتائونوٹس بھیجی جائے گی ،اوراگریہ تینوں ارکان قانو ن سازیہ کوئی جواب دینے میں ناکام رہے یاکہ انہوں نے پارٹی قیادت کیساتھ رابطہ نہ کیاتواُن کیخلاف اسپیکراسمبلی اورقانون سازکونسل کے چیئرمین کوخطوط روانہ کرکے اُنھیں اسمبلی کی رُکنیت سے خارج کرنے کی سفارش کی جائیگی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں