21سالہ نوجوان کا قتل پانچ ملزم سلاخوں کے پیچھے

سرینگر/ اے پی آئی /دلنہ بارہمولہ میں گروہی تصادم کے دوران قتل کے معاملے کو پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ۔گذشتہ دنوں دلنہ بارہمولہ میں دو گروہوں کے درمیان کسی بات پر توں توں میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا ۔اس دوران آہنی اوزاروں اور ڈنڈوں کا آزادانہ طور پر استعمال کیا جس کے دوران 21سالہ ساقب احمد وار ولد غلام احمد زخمی/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 ہوا جسے اسپتا ل لے جایا گیا جہاں وہ کئی دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین کے مطابق پولیس نے 21سالہ نوجوان کے زخمی ہونے کے وقت ملوث 5افراد کو حراست میں لیا تاہم انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا ۔ ساقب احمد وار کی ہلاکت کے بعد ضمانت پر رہا کئے گئے پانچوں ملزموں کو باضابطہ طور پر حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 95/2018زیر دفعہ 302درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں