سیاسی عہدوں پر تعینات 27افراد مستعفی گورنر نے استعفےٰ منظور کئے

سرینگر/سرکار کے حکمنامے زیر نمبر 299-GAD of 2016بتاریخ یکم اپریل 2016ئ کے سٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجرس کی رو سے سیاسی عہدوں پر تعینات 25افراد نے استعفیٰ دیا ہے جس کو گورنر نے منظور کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ حکومت نے ریاست میں 28افراد کو مختلف بورڈوں / کارپوریشنوں /پی ایس یوز میں /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
چیئرپرسن/ وائس چیئرپرسن / ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔ریاست میں گزشتہ ماہ گورنر راج نافذ ہونے کے فوراً بعد ریاستی حکومت نے تمام انتظامی محکموں کو سٹینڈ نگ آپریٹنگ پروسیجر کو لاگو کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی رو سے ان افراد کو مستعفی ہونا تھا۔21/ جون 2018ئ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سیٹنڈنگ آپریٹنگ پروسیجر کو دہرایا تھا۔ حکومت نے آج کہا ہے کہ 28افراد میں سے 25نے اپنے اپنے استعفے گورنر کو پیش کئے ہیں جن کو منظور کیا گیا ہے جبکہ گجر بکروال ترقیاتی مشاورتی بورڈ کے چیئرپرسن اور ایگر و انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے وائس چیئرپرسن کو 9/ جولائی 2018ئ کے روز برطرف کیا گیا تھا۔ ابھی تک ریاستی وقف بورڈ کے وائس چیئرپرسن نے اپنا عہدہ نہیں چھوڑا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں