میمندرشوپیان میں لرزہ خیز دھماکہ، کمسن بچہ جاں بحق، 4شدید زخمی بارودی مواد کو کھلونہ سمجھ کر اُسکے ساتھ چھڑ چھاڑ کے نتیجے میں وہ اچانک پھٹ گیا ، علاقے میں کہرام

شوپیان / نیازحسین / عارف وانی /کے این این / اے پی آئی /میمندر شوپیان میں بدھ کو اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی ،جب یہاں بارودی آلہ پھٹ جانے سے 9سالہ کمسن جاں بحق اورکمسن بھائی بہن سمیت4دیگر شدید زخمی ہوئے ۔یہ افسوسناک واقعہ کندلان شوپیان کی معرکہ آرائی کے مقام سے کچھ دُوری پر پیش آیا ۔ میمندر شوپیان میں بدھ کی دوپہر ایک دھماکے میں کمسن طالب علم جاں بحق اور کمسن بچی سمیت4دیگر بچے زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی سرینگر منتقل کیا گیا ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق میمندر شوپیان میں بدھ کو بچوں کے ایک گروپ کوئی بارودی آلہ دیکھا ،جسکے ساتھ وہ کھیلنے لگے ۔معلوم ہوا ہے کہ اسی اثنائ میں بارودی آلہ سماعت شکن دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ،جسکی آہنی ریزوں کی زد میں آکر5کمسن بچے شدید /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
زخمی ہوئے ۔اس دوران پورے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی اور لوگوں کا ہجوم جائے دھماکے پر پہنچ گیا ،جس دوران یہاں بچوں میں خون میں لت پت دیکھا ۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی بچوں کو ضلع اسپتال شوپیان پہنچا یا ،جہاں 9سالہ سالک اقبال ولد محمد اقبال شیخ ساکنہ شیخ نند زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔دیگر چار زخمی بچوں کو بہتر علاج ومعالجہ کی خا طر سرینگر منتقل کیا گیا ۔زخمی بچوں کی شناخت طاہر خورشید ،رضیہ خورشید پسران خورشید احمد ،ارسلان ولد محمد اسلم اور سہیب احمد ولدشبیر احمد کے بطور ہوئی،جنکی عمر 7سے10برس بتائی جارہی ہے۔چیف میڈیکل افسر شوپیان ڈاکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا ئے گئے جن میں سے ایک جانبر نہ ہوسکا ۔معلوم ہوا ہے کہ افسوسناک واقعہ کندلان شوپیان میں منگل کے روز ہوئی معرکہ آرائی کے مقام سے کچھ دوری پر پیش آیا ۔غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق قیاس کیا جارہا ہے کہ بچوں نے مقام جھڑپ سے کوئی بارودی مواد اٹھایا اور وہ اسے اپنے ساتھ لئے گئے ،تاہم مصدقہ ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا جب شوپیان میں معرکہ آرائی کے دوران منگل کو ایک نوجوان جاں بحق ہوا اور یہاں فضائ غمناک ہی تھی ،کہ یہاں پھر صف ماتم بچھ گئی ۔جونہی کمسن بچے کی نعش آبائی گائوں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔بعد ازاں معصوم کو آہوں ،سسکوں اور پُرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا ،جس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں