آئی سی سی بھارت کو پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے پر قائل کرے، معین خان، پاک بھارت کرکٹ کیلئے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے: بھارتی ہائی کمشنر

لاہور/روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ﴿آئی سی سی﴾ کی ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں لیکن دونوں ملکوں کے شائقین پاکستان اور بھارت کو کرکٹ کے سب سے مقبول فارمیٹ میں آمنے سامنے دیکھنے سے محروم ہیں۔کروڑوں شائقین دنیا کی ان ٹاپ ٹیموں کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی سیاست نے کھیل کو بری طرح نقصان پہنچایا ہوا ہے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال اوول میں بھارت کو آئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل میں بڑے مارجن سے آوٹ کلاس کیا تھا۔لیکن آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی میچ نہیں ہورہا ہے۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا، شائقین کرکٹ دونوں ملکوں کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم وکٹ کیپر معین خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کے مقبول ترین کھیل کی مقبولیت تماشائیوں کی وجہ سے ہے لیکن شائقین کو بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے محروم کررہا ہے، یہ روش ترک کرنا ہوگی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دنیا کی صف اول کی ٹیموں کے خلاف ایکشن میں تھیں۔ہرارے میں پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں دنیا کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں