Object reference not set to an instance of an object.  ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم امریکہ میں کھیلے گی

 ہندوستانی خاتون فٹ بال ٹیم امریکہ میں کھیلے گی

نئی دہلی/یواین آئی/ امریکہ کے شکاگو میں 17سے 20جولائی تک ہونے والے اسپیشل اولمپکس یونی فائیڈ فٹ بال کپ میں ہندوستان کی اسپیشل خواتین فٹ بال ٹیم حصہ لے گی۔یونی فائیڈ کپ کا انعقاد اسپیشل اولمپکس کی 50ویں سالگرہ کیلئے پانچ روزہ تقریب کے دوران کیا جا رہا ہے ۔ ہندوستان کی 11کھلاڑیوں اور تین سپورٹ اسٹاف کی ٹیم ان کھیلوں میں اترے گی۔ ٹیم میں ذہنی طور پر معذورچھ کھلاڑی اور پانچ معمول کے کھلاڑی شامل ہیں ۔اسپیشل اولمپکس ہندوستان نے ہربل لائف نیوٹرشن کے ساتھ بدھ کو ان کھلاڑیوں کے لیے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہربل لائف نیوٹرشن نے کھلاڑیوں کو کٹ اور تحائف پیش کئے ہیں۔اس موقع پر اسٹار مکے باز ایم سی میریکام، ہربل لائف نیوٹرشن کے نائب صدر اور کنٹری ہیڈ اجے کھنہ اور اسپیشل اولمپکس ہندوستان کے بانی ایئر مارشل ﴿ریٹائرڈ﴾ ڈینجل کلور موجود تھے ۔اولمپک میڈلسٹ میریکام نے ان کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے ہوئے کہا، "آپ سبھی بہت خاص ہیں اور آپ سب ملک کی نمائندگی کرنے جا رہی ہیں۔ ملک کے لیے تمغہ جیتنے پر آپ کو نئی شناخت ملے گی جیسے مجھے ملک کے لیے اولمپک تمغہ جیتنے پر ملی تھی۔ آپ سبھی میں ایک خاص بات ہے تبھی آپ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔ "

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں