وادی میں فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے خلا ف کشتواڑ میں احتجاجی ہڑتال

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾وادی میں فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے خلاف آج کشتواڑ میں احتجاجی ہڑتال کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال کی کال اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ نے دی تھی اور اسکا مقصد وادی میں حالیہ ایام کے دوران ہوئی شہریوں کی اموات کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔شوریٰ نے وادی میں گرفتاریوں کے سلسلے پر بھی اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں آج کشتواڑ میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں