جاپان میں بارش سے مرنے والوں کی تعداد 200 ہوئی، کئی لاپتہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جاپان کے مغربی حصوں میں 36 سال کے بعد پہلی بار آئے شدید سیلاب اور بارش کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 200 ہو گئی ہے اور تیزگرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔حکومت نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے جیسے واقعات سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 195 ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ بارش رکنے کے بعد بھی لوگوں کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں مکانوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوگیا تھا جن میں سے 3500 گھروں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے لیکن دو لاکھ سے زیادہ مکانوں میں پینے کے پانی کی فراہمی ابھی نہیں ہوپائی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں