امرناتھ یاتری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی کشمیر میں واقع امرناتھ گھپا کی یاترا کے چودھویں دن مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’52 سالہ سماجیت سرجا ساکنہ مہاراشٹر کو امرناتھ یاترا کے راستے پر دومیل کے مقام پر دل کا دورہ پڑا۔ سرجا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا‘۔ مزید ایک یاتری کی موت ہوجانے کے ساتھ گذشتہ تیرہ دنوں کے دوران جاں بحق ہونے والے یاتریوں کی تعداد بڑھ کر 19ہوگئی ہے۔ ایک یاترا افسر نے بتایا ’ 28 جون سے اب تک قریب19 یاتریوں کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں سے بیشتر یاتریوں کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہے‘ ۔ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام سے قریب 40 کلو میٹر دور پہاڑی گھپا میں بھگوان شو سے منسوب برفانی عکس ﴿شیولنگ﴾کے درشن کے لئے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں شردھالو کشمیر آتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں