فلائی اوور پر سست رفتاری سے کام گریڈ سپریٹر بھی لوگوں کیلئے وبال جان

سرینگر/ کے این ایس / وادی کشمیر میں زیر تعمیر2 اہم فلائی اور جہانگیر چوک سے رام باغ اور ٹی آر سی سے پولو ویو کے تعمیراتی کام پھر ایک بار اپنے مقررہ مدت کے اندر پائے تکمیل کو نہ پہنچنے کاخدشہ لاحق ہوا ہے جس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کی وجہ سے سڑکوں پر موجود لوہا اور دیگر سازو سامان عوام کے لئے مصیبت کا باعث بن گیا ہے۔اس دوران ڈائریکٹر’ ایرا‘‘نے بتایا کہ دو نوں فلائی اوروں کے علاوہ گریڈ سپریٹر ٹی آر سی پر کام کاج جاری ہے اور متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہدایات دی گئی ہے کہ نٹی پورہ فلائی اور کو اگست تک مکمل کیا جائے ۔ وادی کشمیر میں چند سال قبل زیر تعمیر2 اہم فلائی اوروں پر کام سست رفتاری سے جاری ہے جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں فلائی اور مقرر حد کے اندر پھر ایک بار مکمل نہیں ہوںگے جس کی وجہ سے عوام خاص کر مسافروںکو گزشتہ کئی سال سے درپیش مسائل میں کسی کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ فلائی اوروں پر گزشتہ 2ماہ سے نا معلوم وجوہات کی بنائ پر کام کو روک دینے کے علاوہ رام باغ سے ٹی آر سی کراسنگ تک لوہاہے اور دیگر تعمیراتی سامان جگہ جگہ موجود ہونے کی وجہ سے لوگو کو تکلیف دہ حالات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ،گزشتہ دو ماہ کے دوران دو نوں فلائی اوروں پت تعمیراتی کام متعلقہ کمپنی اور حکومت کے در میان آپسی رسہ کشی کے نتیجے میں معطل تھا۔فلائی اور پر کام معطل رہنے کے نتیجے میں سڑکوں پر بھاری مقدار میں لاہا اور تعمیر کے لئے دیگر ضروری ساز و سامان بکھرا پڑا تھا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آواجاہی میں کافی دقتیں پیش آرہی ہے ۔اس دوران حال ہی میں جہانگیر چوک سے حیدر پورہ کی جانب جارہی ایک منی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہو ئے ۔یہ بات قابل زکر ہے کہ مزکورہ تعمیراتی کمپنی دو نوں فلائی اوروں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کر نے میں ناکم رہی ہے جس کے نتیجے میں عوامی حلقوں میں شدید ما یوسی پائی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی دقتیں پیش آرہی ہے جس کے نتیجے میں آئے روزٹریفک جام کی صورتحال درپیش رہتی ہے۔اس دوران ڈائریکٹر’ ایرا‘‘نے بتایا کہ دو نوں فلائی اوروں کے علاوہ گریڈ سپریٹر ٹی آر سی پر کام کاج جارہ ہے اور متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہدایات دی گئی ہے کہ نٹی پورہ فلائی اور کو اگست تک مکمل کیا جائے جائے۔شو کت احمد نے بتایا کہ فلائی اوروں اور گریڈ سپریٹرس پر کام شدو مد سے جاری ہے جبکہ نٹی پورہ فلائی اور کو اگست تک مکمل کیا جائے ۔گا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں