22جولائی کو ہونے والی دعوۃ السنۃ کانفرنس کے انعقاد کیلئے 1500 رضا کاروں کی ٹیم منتخب ریاست و بیرون ریاست کے علاوہ عالم اسلام کی جید روحانی و علمی شخصیات کی آمد متوقع

سرینگر/ایک بیان کے مطابق شیر کشمیر پارک ﴿میونسپل پارک﴾ میں ہونے والی تیسری عالمی دعوۃ السنہ کانفرنس22 جولائی 2018÷ئ بروز اتوار منعقد ہو رہی ہے ۔ اس سلسلے میں کاروانِ اسلامی کے مرکزی دفتر شہید گنج میں آج رضا کاروں کی حتمی نشست منعقد کی گئی جس میں تمام تر ذمہ داریوں کو تفویض کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس ہر دو سال کے بعدکاروانِ اسلامی کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہے جس میں ریاست و بیرون ریاست کے علاوہ عالم اسلام کی جید علمی و روحانی شخصیات شرکت فرما رہے ہیں اس بارے میں انتظامات کوحتمی شکل دیتے ہوئے کاروانِ اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جاری ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں