انگلینڈ پر جیت کے بعد کروشیائی مداحوں کا جشن

جگریب/ انگلینڈ کے خلاف فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جیت کے ساتھ فائنل میں پہنچی کروشیائی ٹیم کے مداحوں نے اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا کر اور آتش بازی کرکے اس بڑی کامیابی کا جشن منایا۔کروشیا نے روس میں کھیلے جارہے فٹ بال ورلڈ کپ میں بدھ کی رات ایکسٹرا ٹائم میں انگلینڈ کو دو۔ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں وہ اب خطاب کیلئے فرانس سے مقابلہ کرے گی۔ ماسکو کے لوزنکی اسٹیڈیم میں ماریو مانڈزک نے کروشیا کے لئے فاتح گول کیا اور کروشیا کو تاریخ میں پہلی بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔بہترین فارم میں کھیل رہی انگلینڈ پر جیت کی توقع کروشیائی مداحوں کو زیادہ نہیں تھی، ایسے میں اس چونکانے والے نتائج کے بعد کل کروشیا میں جشن منایا گیا۔ زیادہ ترمداحوں نے سڑکوں پر اترکر اپنی گاڑیوں کے ہارن بجائے اور جم کر سڑکوں پر آتش بازی بھی کی گئی۔کروشیا کے دارالحکومت جاگریب میں سنٹرل اسکوائر پر قریب 10 ہزار لوگ جمع ہوئے جہاں بارش کے باوجود لوگوں نے میچ دیکھا۔ پہلے گول کے ساتھ ہی سبھی لوگ تیزی سے چلاتے اور اپنے سرخ، سفید اور نیلے رنگ کے پرچم کو لہرانے لگتے . لیکن ٹیم کے دوسرے فاتح گول کے ساتھ ہی پورا جشن میں ڈوب گیا۔
 سمندر کے قریب شہر اسپلٹ میں مداحوں نے اپنے پرچم سے ملتے جلتے رنگ کے کپڑے پہنے اور بار اور کیفے کے باہر جمع ہوئے اور رات بھر گانا گاتے رہے ۔ سڑکوں پر اتری گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگے تھے اور ہر قدم پرہارن بجا کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ فاضل وقت میں ماریو کے فاتح گول سے یہ شور کئی گنا اور بڑھ گیا ۔اور آخری اعلان کے ساتھ آتش بازی شروع ہو گئی۔ماسکو میں بھی موجود کروشیائی مداحوں نے جیت کا جشن منایا۔روس میں میچ دیکھنے پہنچے پرستار سنسیا پاولیک نے کہاکہہمیں اس جیت کی توقع نہیں تھی اس لئے ہم تو پہلے ہی جانے کی سوچ رہے تھے لیکن اب ہم فائنل تک رکیں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں