انگلینڈ کو فائنل میچ میں کروشیا شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

ماسکو/یواین آئی/ انگلینڈ کے خلاف جیت درج کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں داخلہ حاصل کرنے والی کروشیا کی ٹیم کے کوچ جلاٹکو ڈالس اور اس کے کھلاڑیوں نے فائنل میں فرانس کے خلاف اسی فارم کو دوہرانے اورخطاب جیتنے کا یقین ظاہر کیا ہے ۔کروشیا اور فرانس کے درمیان اتوار کو ماسکو کے لوزنکی اسٹیڈیم میں فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ کروشیائی ٹیم نے انگلینڈ کو بدھ کی رات کو اضافی وقت میں عالمی کپ سیمی فائنل میں دو۔ایک سے ھراتے ہوئے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔مین آف دی میچ رہے آئیون پیرسک نے میچ کے بعد کہاکہہمارے لیے یہ مشکل میچ تھا۔انگلینڈ کے کران ٹرپیر کے پانچویں منٹ میں کئے گئے گول کے بعد پیرسک نے برابری کا گول کرتے ہوئے کروشیا کو میچ میں واپسی کرائی تھی۔ اس کے بعد کروشیا ماریو مانڈجک نے 109 میں منٹ میں فاتح گول کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی تھی۔پیرسک نے کہا "ہم جانتے تھے کہ اس میچ میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہے اور ہمارے چھوٹے سے ملک کروشیا کیلئے یہ جیت کتنی اہم ہے ۔ ہم نے سست شروعات کی تھی لیکن بعد میں اپنا جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے واپسی کرلی۔ ہم اس سے پہلے بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں شکست کے بعد واپسی کر چکے ہیں اور ہم نے دوبارہ ایسا کیا۔ کروشیا اس سے پہلے آخری -16 میچ میں بھی ڈنمارک کے خلاف اور روس کے خلاف بھی ایکسٹرا ٹائم میں میچ کو پہنچایا اور بالترتیب پنالٹی شوٹ آوٹ میں جیت اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کروشیا نے 1998 ورلڈ کپ میں آخری چار میں فرانس سے ہارنے کے بعد اپنی گزشتہ بہترین کارکردگی سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔پیرسک نے کہا "20 سال پہلے میں اپنے گھر پر تھا اور کروشیا کی جرسی پہنے ہوئے ٹیم کے لئے خوش ہوا کرتا تھا۔ میں نے صرف اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا خواب ہی دیکھا تھا ، میں نے فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک اہم گول بھی کیا جو میرے لئے بہت خاص ہے ۔ کروشیائی کوچ ڈالس نے اضافی وقت میں ٹیم کو ملی کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ٹیم کا کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا "ہم فائنل میں پہنچنے کے مستحق تھے ، ہمارے کھلاڑیوں نے جو کیا وہ خواب جیسی بات ہے ، انہوں نے تاریخ رقم کی ہے ، اب ہم عالمی چیمپئن بنیں گے ۔"

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں