کمنٹیٹر ناصر حسین کی وراٹ کوہلی پر سخت تنقید

لندن/یو این آئی/ سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے وراٹ کوہلی پر سخت تنقید کی ہے ۔ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ محض اننگز کھیل جانا ہی بڑا کارنامہ نہیں ہوتا ،بطور کپتان وراٹ کوہلی کو شکست کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔واضح رہے کہ کوہلی برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 149اور دوسری اننگز میں 51رنز اسکور کرنے کے باوجود اپنی ٹیم کو 31رنز کی شکست سے نہ بچاسکے ۔ ناصر حسیں نے کہا کہ کوہلی نے میچ کے بعد میڈیا گفتگو میں بار بار اپنی ان اننگز کا ذکر کیا، جس سے محسوس ہوتا تھا کہ وہ شکست کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہے ہیں۔ناصر حسین نے کہا کہ محض اننگز کھیل جانا ہی بڑا کارنامہ نہیں ہوتا ،بطور کپتان کوہلی کو شکست کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ، انہوں نے دوسری اننگز میں اس وقت وکٹ ضائع کی جب وہ ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر فتح کی جانب پیش قدمی کرسکتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 87پر جب 7 وکٹیں گر گئی تھیں، اس موقع پر اسپنر اشون کا ایک گھنٹے کے لئے گراؤنڈ سے باہر رہنے کے نقصان کو قبول کرنا چاہئے ۔سیم کیرن اور عادل رشید ہندستانی کپتان کے لئے ایسے بھی کیا ناقابل تسخیر ہوئے ،ہندستانی کپتان نے اس وقت خود اعتمادی کے دھوکے میں میچ کھودیا تھا۔دوسری جانب ہندستانی ٹیم سیریز میں خسارے کے بعد اب لارڈز کے معرکے کی تیاری کر رہی ہے ، اپنے آخری دورہ انگلینڈ 2014 میں اس نے یہاں کامیابی ضرو ر حاصل کی تھی مگر اسے 5 میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست ہوگئی تھی۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں مجموعی طور پر مہمان ٹیم اب تک 17 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے ۔اسے صرف 2 میں فتوحات ملیں،11 میں شکست ہوئی اور صرف 4 میچ ڈراکھیل سکی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں