پُر اسرار دھماکے کے سلسلے میں گرفتار، ایک ملزم لاک اپ سے فرار پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی

سرینگر/ اے پی آئی /شیوا ڈوڑہ گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول میں ہوئے پُر اسرار دھماکے میں پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے 2افراد میںسے ایک پولیس کو چکمہ دے کر فرار ، پولیس چوکی میں تعینات تین اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی ،فرار ہوئے ملزم کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع ۔ گذشتہ دنوں شیوا ڈوڑہ گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول میں پُر اسرار دھماکے کے سلسلے میں پولیس نے ہائیر اسکینڈری میں تعینات ایک ملازم سمیت 2افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں حراست میں لے لیا تھا تاہم پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا تنویر احمد بیت الخلائ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
سے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوا اور مذکورہ ملزم کے پولیس لاک اپ سے فرار ہونے کی خبر پھیلتے ہی اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے ا ور پولیس چوکی میں تعینات تین اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کر دئیے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہوئے ملزم کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شیوا گورنر ہائیر اسکینڈری اسکول کے اسٹاف روم میں پُر اسرار دھماکہ ہوا تھا جس می اسکول کے پرنسپل ہوشیار سنگھ شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ پولیس نے پُر اسرار دھماکے کے معاملے کو حل کرنے کیلئے دو افراد کی اس وقت گرفتاری عمل میں لائی جب علاقے کے لوگوںنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں