رفیع آباد میں 4جنگجوئوں کی ہلاکت فوج نے کامیابی قرار دی

سرینگر/ یو پی آئی /رفیع آباد کے جنگلی علاقے میں چار عسکریت پسندوں کو جاں بحق کرنے کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کور کمانڈر نے کہاکہ ایک بڑی سازش کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا ۔ کور کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنا کر انہیں مار گرایا ۔ کور کمانڈ ر لفٹنٹ جنرل ’’اے کے بٹ ‘‘ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے رفیع آباد /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کے جنگل میں چار عسکریت پسندوں کو جھڑپ کے دوران مار گرا کر ایک بڑی سازش کو ناکام بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار عسکریت پسندوں کو جاں بحق کرنے سے سیکورٹی فورسز کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔ کور کمانڈر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنا کر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنگل میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ادھر کلو فور س کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بھی رفیع آباد جنگلی علاقے میں چار عسکریت پسندوں کو جاں بحق کرنے پر فوجی اہلکاروں کی سراہنا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے جنگجو مخالف آپریشنز میں تیز ی لائی گئی ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ کے مطابق حالات کو معمول پر لانے کیلئے فوج دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں